9 مئی، عسکری ٹاور حملہ سمیت 2 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

12-05-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت 2 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، دوران سماعت زمان پارک میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ایک گواہ نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی، جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، عدالت آئندہ سماعت پر عسکری ٹاور حملہ کیس ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ دوسری جانب خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور روبینہ جمیل حاضری کیلئے پیش ہوئیں جبکہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔