ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، 38 گاڑیاں بند

12-05-2024

(لاہور نیوز) سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 38 گاڑیاں بند اور 156 گاڑیوں کے چالان کئے، ٹیموں نے 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی کئے۔  ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ہرگز نہیں چلنے دیا جائیگا، ٹرانسپورٹرز مکمل مرمت و فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں ہرگز روڈ پر مت لائیں، بس ٹرمینلز پر سموگ کے تدارک ، ماحولیاتی آلودگی و ڈسٹ کی روک تھام کے لئے مسٹ کوئین کی مدد سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے سموگ کے باعث بننے والی گاڑیوں کی نشاندہی کریں اور ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں۔