لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

12-05-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا، ننکانہ صاحب، کھاریاں، جہلم، سرائے عالمگیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کھاریاں اور گہرائی 15 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے الرٹ ہیں، نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جائے۔