لاہور کا جیلانی پارک گل داؤدی کے پھولوں سے مہک اٹھا

12-05-2024

(لاہور نیوز) لاہور کے جیلانی پارک کو رنگا رنگ پھلوں سے بھر دیا گیا، پارک گل داؤدی کے پھولوں سے مہک اٹھا۔

جیلانی پارک میں سالانہ گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح آج کیا جائے گا، پارک میں گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ہر طرف رنگا رنگ پھولوں کا نظارہ دلکش لگنے لگا، گل داؤدی کے پھولوں کی بے شمار اقسام کو نمائش کی زینت بنایا گیا ہے۔ پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے اس سال نمائش کو منفرد بنانے کی پوری کوشش کی جاری ہے، نمائش میں مور ، اونٹ اور تتلی کے فریموں کو پھولوں سے ڈھک دیا گیا ہے، سبز اور سفید پھولوں سے پاکستان کا جھنڈا بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے، نمائش میں رنگ برنگے پھولوں سے بگھیاں کو بھی سجایا گیا ہے۔