ماہرہ خان ماضی میں کس خطرناک بیماری کا شکار رہی ہیں؟اداکارہ کا بڑا انکشاف

12-04-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نےانکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں شدید ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔ a

تفصیلا ت کےمطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہناتھا  کہ اس مشکل وقت میں انہیں دوستوں، اہل خانہ، اور بیٹے کی مدد کے ساتھ ساتھ ادویات اور روحانی تسکین سے بہت سہارا ملا اور وہ زندگی کی طرف واپس لوٹنے میں کامیاب رہیں۔ ماہرہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈپریشن یا دیگر ذہنی مسائل سے گزرنے والے افراد کو شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے اپنی حالت کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق ڈپریشن ایک بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے اور اس پر بات کرنا یا مدد مانگنا کسی کمزوری کی علامت نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ’ڈپریشن ایک کیمیائی عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، جس کے پیچھے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ایک قابل علاج مسئلہ ہے‘۔ ماہرہ نے بتایا کہ ان کے مشکل وقت میں ادویات نے سب سے زیادہ مدد کی اور وہ خدا کے قریب ہو گئیں۔