پنجاب کابینہ نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری دیدی

12-04-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری دے دی۔

لاہور کی قدیم ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ بنا لیا گیا، ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا مفصل ڈیزائن تیار کر لیا، ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن کے بعد کیسی ہو گی لاہور نیوز نیا ڈیزائن سامنے لے آیا۔ ٹولنٹن نمائش ہال کے نام سے ٹولنٹن مارکیٹ 1864ء میں تعمیر کی گئی، جیل روڈ پر ٹولنٹن مارکیٹ کا قیام 1992ء میں عمل میں لایا گیا، مارکیٹ میں پولٹری ، پرندوں کی فروخت اور خوراک کے کاروبار کیلئے 300 دکانیں تعمیر کی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ کے مسائل اور اپ گریڈیشن کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے لئے جگہ نہ ہونا بنیادی مسائل قرار دیئے گئے، تجاوزات، پارکنگ اور سروسز کی عدم دستیابی بھی بڑے مسائل ہیں۔ ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے مختلف محکمے مل کر کام کریں گے، دکانوں کی فیس اپ لفٹنگ، یونیفارم بورڈز کی تنصیب اور ویسٹ ڈسپوزل سسٹم متعارف کرایا جائے گا، بیت الخلاء اور صفائی کے سٹیشنز ٹولنٹن مارکیٹ میں بنائے جائیں گے، سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے گا، اپ گریڈیشن کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ کی تمام دکانیں ایک جیسی اور مختلف سیکشنز میں نظر آئیں گی۔