پنجاب حکومت کا ججزکو فیملی سمیت ہیلتھ انشورنس دینےکا فیصلہ

12-04-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی حکومت نے پنجاب کے1794ججزکوہیلتھ انشورنس دینےکا فیصلہ کیا ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے محکمہ خزانہ سے ہیلتھ انشورنس کیلئے35 کروڑمانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نےسمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی، ہائیکورٹ کے 36اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے667 ججزکو ہیلتھ انشورنس ملے گی،سینئرسول جج 110،سول جج 981 کو بھی ہیلتھ انشورنس ملے گی، ججز کو ہیلتھ انشورنس فیملی سمیت دی جائے گی۔ ججز سرکاری ہسپتالوں اور گورنمنٹ کے پینل ہسپتالوں میں مفت علاج کرواسکیں گے ۔