اینٹی سموگ پلان، سرکاری اور نجی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

12-04-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اینٹی سموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیئے گئے، چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہو گا، تمام صوبائی وزارتوں کے سیکرٹریوں اور پنجاب بھر کے تمام کمشنرز کو حکم نامہ بھجوا دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کی ایک وجہ گاڑیوں کا دھواں ہے، گاڑیوں کی بڑھتی تعداد ماحول اور انسانی زندگی پر منفی اثرات بڑھا رہی ہے، تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں، 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے، تمام وزارتوں اور محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔