چینی کے ایکس مل ریٹ 121روپے فی کلو تک آ گئے

12-04-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی شوگر مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی ہے،ایکس مل ریٹ 121روپے فی کلو تک آ گئے ہیں۔

پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سیزن میں 67لاکھ ٹن سے زیادہ چینی بنی جبکہ رواں سیزن میں 65لاکھ ٹن سے زیادہ چینی بنے گی۔ گزشتہ کرشنگ سیزن میں شوگر ملز مالکان کے چینی کے ایکس مل ریٹ 140روپے فی کلو تک رہے لیکن دسمبر میں چینی کے ایکس مل ریٹ خیبرپختونخوا میں 124روپے 50پیسے کلو رہ گئے۔ جبکہ لوئر سندھ میں چینی کے ایکس مل ریٹ 122روپے کلو ہو گئے ۔ سنٹرل پنجاب میں بھی چینی کے ایکس مل ریٹ خیبرپختونخوا کی شوگر ملوں کے برابر 124روپے 50پیسے فی کلو رہ گئے۔ جنوبی پنجاب میں چینی کے ایکس مل ریٹ 121روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔