بھاٹی گیٹ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی بچی پولیس نے تلاش کر لی

12-04-2024

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو پولیس نے تلاش کر لیا۔

ایمان فاطمہ والدہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نکلی اور راستہ بھٹک گئی، والدین کی جانب سے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا. تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس  نے سوشل میڈیا ایپس، سیف سٹی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد  سے بچی کو برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔