اماں کو کیا ہوگیا، بچے شادی کے فیصلے پر حیران تھے: ثمینہ احمد
12-04-2024
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے زائد العمری میں شادی کرنے کے فیصلے پر ان کے بچے بھی حیران ہوگئے تھے اور انہوں نے کہنا شروع کیا کہ اماں کو کیا ہوگیا۔
معروف اداکارہ ثمینہ احمد نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی سے ان کی زندگی کی تنہائی ختم ہوگئی، ان کے بچے بیرون ملک مقیم تھے،اب انہیں ساتھی مل چکا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد نہ صرف ان کی بلکہ منظر صہبائی کی زندگی میں بھی تبدیلی آئی، ہم دونوں ایک دوسرے کا سہارا بنے، تنہائی ختم ہوئی، شوٹنگ کے بعد بیٹھی تھی کہ اچانک انہوں نے انہیں شادی کی پیش کش کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر منظر صہبائی پسند تھے، ان کی شخصیت اچھی تھی لیکن انہوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی شادی ہوگی۔