جب ماحول تبدیل ہوتا ہے سارے کیسز پیچھے رہ جاتے ہیں: حافظ حمد اللہ

12-03-2024

(لاہور نیوز) رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جب ماحول تبدیل ہوتا ہے کرپشن سمیت سارے کیسز پیچھے چلے جاتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ کونسی اپوزیشن ہے جس کے ساتھ بات چیت نہ ہوئی ہو، مشرف نے نواز شریف اور بے نظیر کو سکیورٹی رسک کہا تھا، دونوں کے ساتھ پھر این آر او بھی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب ماحول تبدیل ہوتا ہے تو کرپشن سمیت کیسز سارے پیچھے چلے جاتے ہیں، پاکستان میں جو کہا جاتا ہے وہ نہیں کیا جاتا ہے، اگر کوئی کہتا ہے مذاکرات نہیں ہوئے تو میں کہتا ہوں بار بار ہوئے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے بات چیت ہوئی ہے، بات نو مئی کی معافی پر اٹکی ہوئی ہے، وہ چاہتےہیں افرا تفری کے ماحول کو ختم کیا جائے، بلاول بھٹو کی لاٹھی کی بات بالکل مناسب نہیں تھی۔ رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ لاٹھی جب بھی چلائی گئی ملک میں استحکام نہیں آیا۔