حج درخواستوں کی وصولی بارے تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع
12-03-2024
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں مزید 7 دن کی توسیع کر دی۔
ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امورنے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کے داخلے میں مشکلات کے باعث حج درخواستوں میں توسیع کی جا رہی ہے اور اب سرکاری حج سکیم میں درخواستیں 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی جبکہ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں، سپانسر شپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے اور عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے۔