عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: فیصل واوڈا

12-03-2024

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود ٹوئٹر ہینڈل نہیں چلا رہے، یہ وہی پراپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے، یہ سب مل کر عمران خان کو اس دلدل میں  لے جا رہے ہیں جہاں سے اُس کی واپسی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کیلئے لکھا گیا، ٹوئٹ عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔