ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا

12-03-2024

(لاہور نیوز) ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 6 سالہ گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا۔

نواب ٹاؤن سے ملنے والے بچے کو پولیس نے بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا، ترجمان سیف سٹیزکے مطابق شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ ایک لاوارث بچہ ملا ہے جو اپنا نام اور گھر کا پتہ بتانے سے قاصر ہے، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا اور بچے کو حفاظتی تحویل میں لیا، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے میرا پیارا کے ذریعے بچے کی تلاش شروع کی۔ ترجمان نے بتایا بچے کی تصاویر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر شیئر کی گئی، پولیس نے مساجد میں اعلانات کروائے اور علاقے میں گھر گھر جا کر بچے کے لواحقین کی تلاش شروع کی، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں بچہ گمشدگی کی کال بھی موصول ہوئی، میرا پیارا ٹیم نے دونوں کالز کا موازنہ کرتے ہوئے والدین کا متعلقہ پولیس سے رابطہ کروا دیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا میرا پیارا ٹیم اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے بچہ باحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا، شہری بچہ گمشدگی یا ملنے کی اطلاع فوراً 15 پر 3 دبا کر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں دیں۔