ایس پی سٹی کی افسران کو منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت

12-03-2024

(لاہور نیوز) ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے سرکل افسران کو منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا کی زیر صدارت سرکل افسران، ایس ایچ او اور محرران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکل میں انسداد جرائم کیلئے کارروائیوں اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ایس پی سٹی نے متحرک گینگز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ متحرک گینگز اور موٹرسائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کریں، 15 کال پر فوری ردعمل دیکر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔