بشریٰ انصاری اپنے دامادوں پر بھڑک اٹھیں،اداکارہ کا بیٹیوں کی خاطر گھر دینے کا انکشاف
12-02-2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر دینے کا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ والدین بیٹیوں کو بڑے ارمانوں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں، لیکن بعض افراد ان کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتے۔بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر تک دیا لیکن اس کے باوجود انہیں عزت نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دامادوں کو بیٹوں کی طرح سمجھا اور محبت میں ان پر خرچ کیا، لیکن وہ ان کے لیے مایوسی کا باعث بنے۔اداکارہ نے شادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ’بے غیرت‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ شادی کے بعد اپنی بیویوں کا بھی خیال نہیں رکھتے اور طلاق کے بعد بچوں کے اخراجات تک نہیں اٹھاتے۔ بشریٰ انصاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کے دامادوں پر تنقید اور ان کی بیٹیوں کے حالات پر سوالات اٹھائے۔ کئی صارفین نے یہ بھی قیاس کیا کہ اداکارہ کی بیٹیوں کی طلاق ہو چکی ہے، تاہم بشریٰ انصاری نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔