ڈی چوک: لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا، دس شر پسندوں پر سائبر ٹیررزم کا مقدمہ

12-02-2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے شر پسندوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

پی ٹی آئی کے بانی کی فائنل کال پر ڈی چوک پر دھاوا بری طرح ناکام ہونے کے فوراً بعد ڈی چوک پر لاشوں کے انباروں کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے مین ملوث دس شر پسندوں کیخلاف ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔       ان نام نہاد "سوشل میڈیاایکٹویسٹ"  شر پسندوں پر ریاست کیخلاف جھوٹاپروپیگنڈہ کرنے پر سائبر ٹیررزم  کے مقدمہ درج  کیا گیا ہے، اس مقدمہ مین نامزد ملزموں کی گرفتاری کے لئے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان لوگوں نے  ڈی چوک اسلام آباد کے حوالے جھوٹا پروپیگنڈا کیا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنی ویڈیو کلپس اور تصاویر سوشل پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کر کے خوف و ہراس پھیلایا اور ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی، یہ عمل سائبردہشتگردی کی ذیل میں آتا ہے۔