پی ٹی آئی کو نوجوانوں کی خاطر مذاکرات کی طرف آنا ہو گا: بیرسٹر عقیل ملک
12-02-2024
(لاہور نیوز)مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو نوجوانوں کی خاطر مذاکرات کی طرف آنا ہو گا۔
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، بانی پی ٹی آئی تصدیق شدہ چور ہیں، عمران خان نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ فسادی ٹولے نے احتجاج کے نام پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کیے، بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، خدارا! پاکستان کے نوجوانوں کی خاطر آپ کو ٹیبل ٹاک پر آنا پڑے گا۔