صحرائے چولستان میں میراتھن دوڑ: بہاولپور کے شہباز احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

12-02-2024

(لاہورنیوز) صحرائے چولستان میں میراتھن دوڑ ہوئی، بہاولپور میں 70 کلومیٹر دوڑ کا آغاز قلعہ خیر گڑھ سے اور اختتام قلعہ دراوڑ کے قریب ہوا۔

بہاولپور کے شہباز احمد چنڑ نے پہلی پوزیشن حاصل کی،21 کلومیٹر دوڑ ٹوبہ چشمہ اور 10 کلومیٹر کی دوڑ کا آغاز ٹوبہ قصائی والا سے ہوا، 21 کلو میٹر کی دوڑ میں حافظ نعمان چنڑ نے کامیابی حاصل کی۔میراتھن ریس میں خواتین نے بھی حصہ لیا، ریس میں مجموعی طور پر 200 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔