ڈی چوک احتجاج: عمران خان سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
12-02-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت سے پولیس نے ڈی چوک میں احتجاج پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے، اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے پولیس نے بشری بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل، عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید،فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جبکہ اسی طرح عدالت نے ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر اور صوبائی وزیر ریاض خان علی زمان کے بھی وارنٹ جاری کر دیئے۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت سے بریگیڈیئر (ر) مشتاق اللہ، میجر (ر) راشد ٹیپو ، زلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، رؤف حسن، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی اور شہرام خان ترکئی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔