جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل
12-02-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل کر دئیے۔
پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لئے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔