عمران خان کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ
12-02-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت پیش کیا جائیگا۔ تفتیشی ٹیمیں چاروں مقدمات میں آج عمران خان کی گرفتاری ڈال دیں گی، گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔