سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
12-02-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 916 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔