پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی

12-01-2024

(لاہورنیوز) پہلے ٹی 20 میں پاکستان نےشاندار آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو57رنز سے شکست دے دی۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، زمبابوے کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سکندر رضا 39 اور ٹاڈی واناشے 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 2 اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں بلاوائیو میں ہونیوالے 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمیر یوسف اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عمیر یوسف 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ عثمان خان کی گری جو 39 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کپتان سلمان علی آغا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 15.3اوورز میں108رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 2 اور جہانداد خان  نے ایک وکٹ حاصل کی۔