آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت مکمل
12-01-2024
(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہو گئی۔
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت 30 نومبر تک تھی، گریک بارکلے کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے۔جے شاہ نے آئی سی سی سربراہ کی حیثیت سے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ یادر ہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔