ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہو گا، مریم نواز

12-01-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے،بچاؤ کے لئے سب کو کاوش کرنا ہو گی۔

 وزیرِ اعلیٰ مریم نواز  نے ایڈز سے بچاو کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے، ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں، ایڈز کی روک تھام اور جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہو گا۔ مریم نواز نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لئے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں، پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔