پی ٹی آئی کے سابق رہنما میاں مقبول پاکستان مرکزی مسلم لیگ میں شامل
12-01-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اپنی رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین میاں مقبول نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔
رکنیت سازی مہم میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ خالد نے خصوصی شرکت کی جبکہ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ صداقت علی، محمد اعجاز احمد، چوہدری معاذ اشتیاق اور سعد شاہین جیسے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ مرزا شہباز اور تبسم جٹ نے بھی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت لاہور کی 31 یونین کونسلز میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور پارٹی کے نئے اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔