بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی ہی کافی ہیں، عظمیٰ بخاری

12-01-2024

(لاہور نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے، اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی یہ آخری ناکام بغاوت تھی، اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔