پنجاب حکومت کا پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانیوالی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

12-01-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے سنگل یوز پلاسٹک پراڈکشن اینڈ کنزمپشن قانون 2023 میں اہم ترمیم کے بعد صوبے کے ہر ضلع میں "ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں" قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ کمیٹیاں بارہ مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل ہوں گی جبکہ ان کی سربراہی متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کریں گے، حکومت پنجاب نے اس ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شامل ہے۔ رجسٹرین فیس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کمیٹیاں شاپنگ بیگ بنانے والوں کو قانونی معاونت فراہم کریں گی اور پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی کیلئے عوامی آگاہی مہم بھی چلائیں گی۔       کمیٹیاں پلاسٹک بیگز کے متبادل حل کو فروغ دیں گی اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گی۔ مزید یہ کہ غیر معیاری پلاسٹک بیگز بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔