پاکستان چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کیلئے رضا مند: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

11-30-2024

(لاہور نیوز) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کے لیے رضا مند ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کرانے کے لیے مشروط طور پر رضا مند ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ بھارت میں آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے ایونٹس بھی ہائبرڈ ماڈل پر ہوں گے۔