منشیات برآمدگی کیس ، اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو 15 سال قید کی سزا

11-30-2024

(ویب ڈیسک)سٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو منشیات برآمدگی کیس میں 10 لاکھ روپے جرمانہ اور 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق چند ہفتے قبل این آئی یو نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ پر جرم ثابت ہونے پراسے سزا سنائی گئی۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم عدائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال سزا بھگتنا ہوگی۔ یاد رہے کہ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں کروڑوں مالیت کی  مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں، ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات سمگل کرتا تھا ۔