عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

11-30-2024

(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونا  2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 2650 ڈالرفی اونس ہے۔