گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ نیچے آ گئے
11-30-2024
(لاہور نیوز) کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی نیچے آ گئے۔
مارکیٹ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی، پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ریٹ تصدیق شدہ بیج 6300 کی بجائے 4500 روپے فی بیگ پر آ گیا، تصدیق شدہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خصوصی مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلر کے پاس دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور بھائیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، پنجاب کے کاشتکار کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کریں گے۔