چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، آئی سی سی بورڈ میٹنگ دوبارہ شیڈولڈ

11-30-2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دوبارہ شیڈولڈ ہو گئی لیکن ٹائم طے نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف سٹیک ہولڈرز سے رابطے کئے گئے، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آئی سی سی ہی اب اپنا معقول اور قابل عمل فارمولا دے گا تو بات بڑھے گی۔ ذرائع نے بتایا پاکستان  نے آئی سی سی کو مؤقف دے دیا ہے، اس کے مطابق کوئی حل نکلے گا تو پاکستان قبول کرے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا بھی دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ پی سی بی  نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔