علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
11-29-2024
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
رپورٹ کےمطابق ویڈیو میں علی ظفر نے بتایا کہ آئس باتھ کا تجربہ بے مثال ہے اور اس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اُن کے مطابق، آئس باتھ اسٹریس، اینزائٹی، ڈپریشن اور دیگر کئی مسائل کے لیے مفید ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں جس میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آئس باتھ کے دوران اتنی ٹھنڈ لگتی ہے کہ ٹینشن کا خیال ہی نہیں آتا۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ڈپریشن بھگاتے بھگاتے کہیں نمونیا نہ ہو جائے۔ایک اور صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کر لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی محسوس ہو رہی ہے۔