بجلی سہولت پیکیج کے نتائج اچھے نکلے تو پورا سال چلے گا: اویس لغاری

11-29-2024

(لاہورنیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی سہولت پیکیج کے نتائج اچھے نکلے تو پورا سال چلے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی سہولت پیکیج صرف تین ماہ نہیں بلکہ چھ ماہ کا ہوتا، آئی ایم ایف کے ساتھ اس بات پر مباحثہ کیا گیا،اب وزارت توانائی پورے سال کی اضافی پیداوار پر غور کر رہی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ اضافی بجلی کی آکشن کی جائے گی، اضافی بجلی آکشن کے ذریعے خریدی جائے گی، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ تقسیم کار کمپنیوں نے صرف 11 ارب روپے کا نقصان کیا، نقصانات میں کمی کی وجہ ڈسکوز کے خودمختار بورڈز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج تک سستی بجلی نہیں خریدی، مستقبل میں آپ سے کوئی بجلی کمپنی ایک روپے اضافی چارج نہیں کرے گی، یہ وہ انقلاب ہے جو ڈی چوک پر نہیں آتا۔