بلدیہ عظمیٰ لاہور کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان قبضے میں لے لیا

11-29-2024

(لاہور نیوز) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سامان اور غیرقانونی تجاوزات قبضے میں لے لیں۔

بلدیہ عظمیٰ لاہور  نے آپریشن سکیم موڑ تا شاہ فرید چوک، لیاقت چوک تا بجلی گھر روڈ پر کیا، گردونواح سے آپریشن کے دوران 33 عدد شیڈ 12 عدد تھڑے اور دو عدد غیر قانونی دکانیں مسمار کیں، اس دوران 20 عدد دکانوں کو بھی سیل کیا۔ آپریشن کی نگرانی میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر  نے کی۔