صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

11-29-2024

(لاہور نیوز) سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا دیا گیا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا، جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی ہو۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر سماعت آج نہیں کل یا پیر کو ہوئی تو ہماری درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔