شہر لاہور میں سموگ کے بادل پھر گہرے ہونے لگے، اوسط شرح 242 ریکارڈ

11-29-2024

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں سموگ کے بادل پھر گہرے ہونے لگے، سموگ کی اوسط شرح 242 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور اور نئی دہلی نے تو جیسے تہیہ ہی کر لیا ہے کہ آلودگی کے اعتبار سے یہ دونوں کسی تیسرے شہر کو خود سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے کہ کبھی ایک شہر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن جاتا ہے تو کبھی دوسرا اُس کی جگہ لے لیتا ہے، آج نئی دہلی ایک بار پھر لاہور کو پیچھے چھوڑ کر 342 کے اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔ نئی  دہلی کے قریبی حریف لاہور میں اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس  معمولی کمی کے ساتھ 242 کی سطح پر آ گیا، لاہور میں سب سے زیادہ 449 ایئر کوالٹی انڈیکس سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان  نہیں ہے۔