مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی، فی کلو 453 روپے کا ہو گیا

11-29-2024

(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

فی کلو گوشت 15 روپے کمی سے 453 روپے کی سطح پر آ گیا، زندہ برائلر کے نرخ میں 10 روپے کمی کی گئی، انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک روپیہ اضافے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 380 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے۔ ادھر مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، آج ایک سبزی اور دو پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، انتظامیہ کی غفلت کے باعث مارکیٹوں میں گراں فروشی سر عام جاری ہے۔ پیاز 130 کے بجائے 160، ٹماٹر 140 کے بجائے 200 ، لہسن  670 کے بجائے  780 اور ادرک  425 کے بجائے  550 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، پھلوں میں کیلا درجہ اول 150 ، درجہ دوم  120 روپے درجن بیچا جا رہا ہے ، سیب کالا کولو 320 ،  امرود  150 ، انار بدانہ 550 روپے کلو ہے۔