ذیا بیطس کی دوا مزید کس خطرناک بیماری سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟جانئے

11-28-2024

(ویب ڈیسک)تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا لاکھوں لوگوں کے زیرِ استعمال دوا پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

تحقیق میں میٹفارمن کو پھیپھڑوں کی رسولیوں سے لڑنے والی امیونوتھراپی ادویات کے فوائد بڑھانے میں مددگار پایا گیا،تاہم سامنے آنے والے نتائج میں ایک بڑا مسئلہ رکھتے ہیں۔تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ میٹفارمن کے انسداد کینسر اثرات صرف موٹاپے کی صورت میں فعال ہوتے ہیں۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ زیادہ وزن رکھنے والے افراد جنہوں نے میٹفارمن لی اور سرجری کرائی ان میں زیادہ عرصے تک کینسر کے دوبارہ ہونے کے امکانات نہیں تھے۔ واضح رہے کہ پھیپھڑوں کا کینسر اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔ ہر سال تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے اور 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کی موت اس بیماری سے واقع ہوجاتی ہے۔