نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دی
11-28-2024
(لاہور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوا دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم 3 روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، نیب بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔