اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے، سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔

چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔

چین کے قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے