اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(فوزیہ علی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق 1970ء سے منایا جا رہا ہے۔

تاریخی اور مذہبی سیاحتی مقامات، قدرت کے حسیں مناظر سے مالامال پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے اوپن ویزا پالیسی کے تحت 126 ممالک کے سیاحوں کو 48 گھنٹے میں مفت ویزا کی سہولت میسر ہے، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کے مطابق رواں سال اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں رواں برس اندرون ملک سیاحت میں 30 سے 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاح ملکی معیشت میں 1.6 ملین امریکی ڈالر کا حصہ ڈال رہے ہیں۔

رواں سال سیاحت کا عالمی دن ٹورازم اینڈ پیس کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے اسلام باد میں بین الاقوامی ٹورازم انوسٹمنٹ ایکسپو کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے سیاحت سے وابستہ کمپنیوں اور افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کےعزم کا اظہار کیا۔

ایکسپو میں ملائیشیا، ترکمانستان، آذربائیجان سمیت مختلف سفارتخانوں نے بھی شرکت کی اور اپنی سیاحت سے روشناس کروایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے