اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حکومت کو خطرہ ہے تو وزیر اعظم اسمبلی تحلیل کر کے نیا الیکشن کرالیں: نیئر بخاری

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکے نیا الیکشن کرالیں۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، خطرہ ہے تو وزیراعظم ایڈوائس کریں، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ انہیں خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں، بی بی شہید کو جب ہٹایا گیا تو ایک بین الاقوامی سازش کی گئی تھی، صدر آصف زرداری کہہ رہے ہیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں، صدرمملکت آصف زرداری کردار ادا کر سکتے ہیں مگر کوئی بیٹھنے کو تیار تو ہو۔

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان قابل اعتبار نہیں، بات کر کے پھر جانے والے ہیں، ایک دن کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں، ایک دن کہتے ہیں محمود اچکزئی کو بات کا اختیار دیا ہے، اگلے روز کہتے ہیں نہیں دیا، بات اس سے ہوتی ہے جس پر آپ کو اعتماد ہو۔

سیکرٹری جنرل  پی پی پی نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کو اپنی سیاست کی معراج سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، حل بھی آئین کے مطابق نکلے گا، اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا، نواز شریف کی وطن واپسی کا کریڈٹ محترمہ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر پرویز مشرف کی وردی نہ اترتی تو کیا نوازشریف واپس آ جاتے ، عام انتخابات سے قبل پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے ، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔

نیئر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو ہم نے تحفظات کے ساتھ قبول کیا، پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں، اگر ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے