15 Jul 2024
(لاہور نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی۔
سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نے کہا کہ جمہوری دور میں سیاسی پارٹیوں پر پابندی کے فیصلے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے لئے متعلقہ فورمز موجود ہیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے جمہوری عمل کو مضبوط کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری نظام کو ڈی ریل سے بچانے کی ذمہ داری حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی ہے، ملک کے موجودہ بحران کا حل صرف سیاسی ہے، طاقت کے استعمال سے عدم استحکام بڑھے گا۔