
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آ گیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے، یہ ایک سیاسی پارٹی ہے اور اس کا نام بھی سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں شامل ہے، پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے،الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی،آج کے فیصلے میں 39 ایم این ایز کو پی ٹی آئی کا ایم این اے قرار دیا گیا، ان 39 اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کی تھی۔
الیکشن کمیشن ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ’’اپ ہولڈ‘‘ کیا گیا،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے، جس کا منطقی نتیجہ یہ تھا کہ ان سے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215کے تحت بلے کا نشان واپس لیا گیا۔