
26 Sep 2023
(لاہور نیوز) چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز نے لندن میں چار روز قیام کے بعد پاکستان کے لیے اڑان بھرلی۔
مریم نواز لندن میں اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے ہیتھرو ائرپورٹ روانہ ہوئیں جہاں سے وہ براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گی۔ مریم نواز 21 اکتوبر کو نوازشریف کی پاکستان واپسی پر ان کے استقبال کے انتظامات اور تیاریوں کی نگرانی کریں گی۔
انہوں نے لندن میں چار روزہ قیام کے دوران نواز شریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے وطن واپس روانگی سے قبل بھی حسن نواز کے دفتر میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔