اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محمد نواز شریف نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، خواجہ سعد رفیق

26 May 2023
26 May 2023

(لاہور نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جدید پاکستان کی بنیاد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے رکھی۔

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہمیں مدت مکمل نہیں کرنے دی گئی ، مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کیلئے ہمیشہ ایسے اقدامات کئے جس سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع میسر ہوا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف وہ پہلے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے وزراء کے کوٹے ختم کئے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سرکاری محکموں کے اندر میرٹ پر ملازمتوں کا نظام رائج کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  موبائل فون کی پاکستان میں ٹیکنالوجی لانا نوازشریف کا کارنامہ ہے، موبائل ٹیکنالوجی کی انفارمیشن کی بدولت پاکستان کا امیج دنیا بھر میں پھیلا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے یونیورسٹی، کالجز، سکولز، پارک قائم کر کے نوجوان نسل کی ترقی کے راستے بنائے، جب سیاسی کارکن پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا، ہم بھی سیاسی کارکن ہیں، عمران خان کو اس کے تکبر،غلط فہمی اور دماغی خناس نے آج اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے